One in five American adults struggles to read at a basic level. ProPublica examines the causes and consequences of America’s literacy crisis to illuminate a path forward.

ProPublica رپورٹروں کا ایک گروپ ہے۔

ہم آپ کو یہ نہیں بتائیں گے کہ کس کو ووٹ دینا ہے۔

ہم آپ کو معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

ووٹ ڈالنا ایک حق ہے۔

آپ کو ووٹ ڈالنے کے لیے یہ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ پڑھنے یا لکھنے کے قابل ہیں۔

قانون کے مطابق اگر آپ معذور ہیں یا پڑھ نہیں سکتے ہیں تو آپ کے پاس ووٹ ڈالنے میں مدد طلب کرنے کا حق ہے۔

ہم نے اس بارے میں ایک خبر دی ہے کہ کچھ ریاستوں نے لوگوں کے لیے ووٹ ڈالنے کو کس طرح سے مشکل بنایا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ اس رہنمائی سے آپ کو ووٹ ڈالنے میں مدد ملے گی۔


اگر آپ کو ووٹ ڈالنے میں مدد کی ضرورت ہے تو آپ الیکشن پروٹیکشن ہاٹ لائن پر کال کرسکتے/ سکتی ہیں۔

  • بنگالی، کنٹونیز، ہندی، اردو، کوریائی، منڈارین، ٹیکالوگ یا ویتنامی بولنے والے: ‪‪888-274-8683‬‬ پر کال کریں یا ٹیکسٹ بھیجیں
  • انگریزی بولنے والے: ‪‪866-687-8683‬‬ پر کال کریں یا ٹیکسٹ بھیجیں
  • ہسپانوی بولنے والے: ‪‪888-839-8682‬‬ پر کال کریں یا ٹیکسٹ بھیجیں
  • عربی بولنے والے: ‪‪844-925-5287‬‬ پر کال کریں یا ٹیکسٹ بھیجیں

الیکشن پروٹیکشن ہاٹ لائن آپ کو یہ نہیں بتائے گا کہ آپ کس کو ووٹ دیں۔

آپ کو ہر چیز کے بارے میں ووٹ ڈالنے کی ضرورت نہیں ۔

آپ صرف انہیں چیزوں کے لیے ووٹ ڈال سکتے ہیں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں۔

کیا میں ووٹ ڈال سکتا/ سکتی ہوں؟

آپ کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہیئے۔

آپ کے لیے ریاستہائے متحدہ امریکہ کا شہری ہونا ضروری ہے۔

آپ کو انگریزی بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ کو یہ معلوم ہونے کی ضرورت نہیں ہے کہ کیسے پڑھنا ہے۔

ووٹ ڈالنے کے لیے آپ کو سائن اپ کرنا ضروری ہے۔

اگر آپ کو جج نے کسی جرم کے لیے سزا دی ہے تو آپ ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہوسکتے ہیں۔

ذہنی معذور افراد زیادہ تر ریاستوں میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

اگر آپ پر کوئی سرپرست فائز ہے تو ممکن ہے آپ ووٹ ڈالنے کے اہل نہ ہوں۔

زیادہ تر ریاستوں میں، صرف جج ہی آپ کو بتا سکتے ہیں کہ آپ معذوری کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال سکتے ۔

آپ اپنے ووٹ ڈالنے کے حقوق کی حفاظت کے لیے مدد طلب کرسکتے ہیں۔

میں ووٹ ڈالنے کے لیےکیسے سائن اپ کروں؟

آپ کو ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹرہونے کی ضرورت ہے۔ رجسٹر ہونے کا مطلب سائن اپ کرنا ہے۔

کیا میں ای میل کے ذریعہ ووٹ ڈال سکتا/ سکتی ہوں؟

اگر آپ کو معذوری لاحق ہے تو آپ ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

بہت سی ریاستیں سبھی لوگوں کو ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی اجازت دیتی ہے۔

اگر آپ ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی ریاست کو پیشگی اطلاع دینی ہو گی۔.

میں کہاں پر شخصی طور پر ووٹ ڈال سکتا/ سکتی ہوں؟

ID ایک ایسا کارڈ یا کاغذ کا ٹکڑا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ کون ہیں۔ کچھ مثالیں یوں ہیں:

  • ڈرائیور کا لائسنس۔
  • پاسپورٹ۔
  • سند پیدائش۔

کیا میں اپنی مدد کے لیے کسی کو ساتھ لے جاسکتا/ سکتی ہوں؟

ووٹنگ رائٹس ایکٹ (ووٹ ڈالنے سے متعلق ایکٹ) ایک قانون ہے۔

اس کے مطابق کچھ لوگ ووٹ ڈالنے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ معذورہیں تو آپ ووٹ ڈالنے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ پڑھ نہیں سکتے تو آپ ووٹ ڈالنے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ لکھ نہیں سکتے تو آپ ووٹ ڈالنے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

کون میری مدد کرسکتا ہے؟

آپ تقریبا کسی سے بھی مدد طلب کرسکتے ہیں۔

یہ لوگ ووٹ ڈالنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں:

  • آپ کے بچے۔
  • خاندان کا رکن۔
  • دوست۔
  • آپ کی پولنگ والی جگہ پر کام کرنے والا کوئی فرد۔

یہ لوگ ووٹ ڈالنے میں آپ کی مدد نہیں کرسکتے ہیں:

  • آپ کے باس۔
  • آپ کی یونین کے نمائندے۔

وہ میری مدد کیسے کرسکتے ہیں؟

وہ آپ کو بیلٹ پڑھ کر سناسکتے ہیں۔ بیلٹ میں ان تمام لوگوں اور مسائل کی فہرست موجود ہے جن کے لیے آپ ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

وہ ووٹ ڈالنے کے بارے میں آپ کے سوالات کا جواب دے سکتے ہیں۔

وہ آپ کو یہ نہیں بتا سکتے کہ کس کو ووٹ دینا ہے۔

وہ آپ کے کہنے تک آپ کے بیلٹ کو نہیں دیکھ سکتے ہیں۔

اگر میں انگریزی پڑھ یا بول نہیں سکتا/ سکتی تو کیا ہوگا؟

کچھ جگہوں پر بیلٹس انگریزی کے علاوہ دوسری زبانوں میں ہوتے ہیں۔

ان کے پاس ایسے کارکنان بھی ہو سکتے ہیں جو انگریزی کے علاوہ دوسری زبانیں بولتے ہوں۔

آپ ترجمہ کرنے میں مدد کے لیے کسی کو اپنے ساتھ لا سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنی مدد کےلیے کسی کو تلاش نہیں کرپاتے ہیں تو، الیکشن پروٹیکشن ہاٹ لائن پر کال کریں۔

اگر کوئی مجھ سے کہتا ہے کہ میں ووٹ نہیں ڈال سکتا/ سکتی یا مدد طلب نہیں کرسکتا/ سکتی تو کیا ہوگا؟

اگر آپ کو ووٹ ڈالنے میں کسی طرح کی دشواریاں ہیں تو الیکشن پروٹیکشن ہاٹ لائن پر کال کریں۔

  • بنگالی، کنٹونیز، ہندی، اردو، کوریائی، منڈارین، ٹیکالوگ یا ویتنامی بولنے والے: ‪‪888-274-8683‬‬ پر کال کریں یا ٹیکسٹ بھیجیں
  • انگریزی بولنے والے: ‪‪866-687-8683‬‬ پر کال کریں یا ٹیکسٹ بھیجیں
  • ہسپانوی بولنے والے: ‪‪888-839-8682‬‬ پر کال کریں یا ٹیکسٹ بھیجیں
  • عربی بولنے والے: ‪‪844-925-5287‬‬ پر کال کریں یا ٹیکسٹ بھیجیں

کچھ کارکنان کو یہ معلوم نہیں ہوسکتا کہ آپ کو ووٹ ڈالنے میں مدد کے لیے کسی کو ساتھ لانے کی اجازت ہے۔

انہیں بتائیں کہ ووٹنگ رائٹس ایکٹ کے مطابق آپ مدد طلب کرسکتے ہیں۔

آپ کو ہراساں کرنے کا حق کسی کو بھی نہیں۔

ہراساں کرنے کا مطلب ہے کہ وہ آپ کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی کوشش کرنے کے لیے ڈرانے کی خاطر کچھ کہتے یا کرتے ہوں۔


ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیا آپ کو ووٹ ڈالنے میں دشواری ہے۔

آپ ProPublica کے لیے ‪‪212-379-5781‬‬ پر پیغام چھوڑ سکتے ہیں۔


میں شخصی طور پر ووٹ کیسے ڈال سکتا/سکتی ہوں؟

آپ کو ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

قطار میں انتظار کرنے کے دوران آپ کی پولنگ والی جگہ بند ہوسکتی ہے۔

اگر آپ قطار میں ہیں تو، آپ اپنی پولنگ والی جگہ بند ہونے کے بعد ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

کارکنوں کو بتائیں کہ آیا آپ اپنی مدد کے لیے کسی کو ساتھ لے کر آئے ہیں۔

کارکنان آپ سے ایک فارم پر دستخط کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

فارم میں اس بات کا ذکر ہے کہ آپ کو ووٹ ڈالنے میں مدد کی ضرورت ہے۔

آپ کسی کارکن سے ووٹ ڈالنے میں مدد طلب کرسکتے ہیں۔

کچھ پولنگ والی جگہوں پر ووٹنگ مشینیں استعمال کی جاتی ہیں۔

کچھ مشینیں آپ کو آپ کا بیلٹ پڑھ کر سنائے گی۔

آپ ووٹ ڈالنے کےلیے بٹنوں کو دبادیں۔

اگر آپ کو ضرورت ہے تو کسی کارکنان سے اس قسم کی ووٹنگ مشین کے بارے میں پوچھیں۔

میں اپنے ڈاک والے بیلٹ کو کیسے واپس کرسکتا/ سکتی ہوں؟

آپ کے بیلٹ میں بتایا گيا ہے کہ اسے کیسے واپس کرنا ہے۔

زیادہ تر جگہوں میں آپ اپنے لیے بیلٹ واپس کرنے کے لیے کسی کو کہہ سکتے ہیں۔

کچھ ریاستیں دوسرے لوگوں کو آپ کے لیے بیلٹ واپس کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔

معلوم کریں کہ آیا آپ کی ریاست دوسرے لوگوں کو آپ کے لیے بیلٹ واپس کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

مدد کے لیے الیکشن پروٹیکشن ہاٹ لائن پر کال کریں۔

آپ ہماری مزید خبریں پڑھنے کے لیے سائن اپ کرسکتے ہیں۔

ایشیا فیلڈز ProPublica کی رپورٹر ہے۔ اس نے یہ رہنما لکھی ہے۔ آپ انہیں [email protected] پر تاثرات بھیج سکتے ہیں۔

نوح جوڈیس نے اس کہانی میں ڈرائنگ بنائی ہے۔